سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی خواش ظاہر کی ہے تاہم دونوں رہنماؤں نے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب جیسے جیسے قریب آرہا ہے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں سیاسی ہلچل اور جوڑ توڑ کی سیاست تیز ہوتی جارہی ہے اور ایک ملاقات کئی ملاقاتوں میں تبدیل ہورہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر دوبارہ پہنچ گئے ہیں جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا دوسرا دور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاہم دونوں نے سابق صدر سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے چند گھنٹے قبل بھی آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے بعد وہاں سے روانہ ہوتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا تھا، اس ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی آصف زرداری حمزہ شہباز کی حمایت کیلیے چوہدری شجاعت سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم وہ انہیں اس پر قائل نہیں کرسکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے جمعرات کے روز پارٹی اراکین کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔