تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چوہدری شجاعت پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایم پی ایز کو پیغام دیا ہے کہ پرویز الہٰی ق لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں لہذا انہیں سپورٹ کیا اور ووٹ دیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے حصول کے لیے سابق صدر آصف زرداری نے دو روز قبل چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی تاہم ان کے انکار اور پرویز الہٰی کی حمایت کے اعلان کے بعد گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔

چوہدری شجاعت پر مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جانب سے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے دباؤ تھا جب کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں ایم کیو ایم کے خالد مقبول اور باپ پارٹی کے خالد مگسی نے بھی سربراہ ق لیگ سے ملاقات کی تھی لیکن انہیں بھی چوہدری شجاعت نے اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے مایوس کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -