اشتہار

شہری تیار ہوجائیں ! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم آج رات داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں آج رات سے مون سون کی تیز ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ سلسلہ 24 جولائی سے 26 جولائی تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

کراچی ڈویژن میں 24 جولائی سے 26 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے ، جس کے باعث کراچی سمیت نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو ، جامشورو میں نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے۔

تیسرے اسپیل کےزیراثر علاقوں میں تھرپارکر ، بدین ، عمر کورٹ ، میرپور خاص شامل ہیں جبکہ ٹنڈومحمد خان ، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری اور حیدر آباد سمیت دیگراضلاع متاثر رہیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ رات کے وقت درمیانے درجے یا تیز بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں