نصیر آباد : سندھ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال کے قریب ہوٹل پر کھڑی بس پر آسمانی بجلی گر گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا ، مسافر کوچ سندھ سے کوئٹہ جارہی تھی۔
- Advertisement -
یاد رہے صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو گئی۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں میں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 3953 مکانات منہدم ہوئے، 550 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہراہیں متاثر ہوئیں، اور 706 مال مویشی ہلاک ہوئے۔