اشتہار

سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کتنی تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ نعمان علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے, انجرڈ شاہین آفریدی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے بدولت سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں