جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب : غیر ملکیوں کیلئے’’ابشر ‘‘انتظامیہ کی خاص ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں دنیا کے مختلف ممالک سے روزگار کیلئے آنے والے تارکین وطن کو مملکت میں اپنے سرکاری کاموں اور دیگر امور کی انجام دہی کیلیے ’’ابشر‘‘ پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

ابشر ایپ کی وجہ سے سرکاری معاملات کی انجام دہی میں کافی آسانیاں اور سہولیات میسرہیں، ان میں غیر ملکیوں کے اقاموں کا اجرا یاتجدید، خروج وعودہ، خروج نہائی یا ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے معاملات کے علاوہ گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ ‘ کی تجدید و اجرا سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔

- Advertisement -

ڈیجیٹل سروسز سے قبل سرکاری معاملات کے لیے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اقامے کی تجدید کے لیے متعدد فارم بھرنے، تصویر بنانے سے لے کر بینک میں فیس بھرنے کے مراحل سے گزرنے کے بعد جوازات کے دفتر میں لائن میں لگ کر درخواست فارم جمع کرانا ہوتا جس میں ایک دن لگ جاتا تھا۔

بعض اوقات درخواست میں کسی قسم کا نقص ہونے پردوسرے دن کارروائی مکمل کرنے کے لیے صبح سویرے جلدی نمبر لینے کے لیے قطارمیں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔

ڈیجیٹل خدمات سے اب تمام معاملات اپنے گھریا دفتر سے ہی انجام دیے جا سکتے ہیں جس سے لوگوں کو بے پناہ سہولت ہوئی تاہم اس کے لیے ابشر پلیٹ فارم پراکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔

ڈیجیٹل خدمات کے حصول کے لیے ابشر اکاؤنٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ قانون کے مطابق ہرشخص کا ابشر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے خاص کرملازمت پیشہ افراد کے لیے بنیادی شرط ابشر اکاؤنٹ کی ہے۔

موبائل سمز بھی ابشر اکاؤنٹ سے مربوط کر دی گئی ہیں جس کا بنیادی مقصد بے نامی موبائل سمز کا خاتمہ ہے جو یقینی طور پر ایک بہترین عمل ہے۔

ایک شخص کی جانب سے جوازات سے دریافت کیا گیا کہ ابشر اکاؤنٹ پراپنا فون نمبر کس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
اس جواب میں بتایا گیا کہ مملکت میں ڈیجیٹل سروسز کی انجام دہی اور معاملات کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے ہرغیرملکی کارکن کا ابشرسسٹم پر اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔

ابشر اکاؤنٹ کے بغیراقامہ کی تجدید اور دیگر معاملات کی انجام دہی ممکن نہیں ہوتی۔ توکلنا اوراعتمرنا ایپ کے لیے بھی ابشر اکاؤنٹ اہم ہوتا ہے۔

ابشر اکاؤنٹ کے حوالے سے دریافت کیے گئے سوال کے جواب میں ٹوئٹرپرکہا گیا کہ وہ افراد جو اپنے اکاؤنٹ میں درج موبائل نمبرتبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ابشراکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد اپنی معلومات یا پروفائل کے سیکشن میں جائیں، جہاں درج موبائل نمبرکی تبدیلی کے آپشن کو اختیار کرتے ہوئے نیا موبائل نمبر درج کرنے کے بعد اسے محفوظ کر دیں۔

اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ نیا موبائل نمبر ابشر اکاؤنٹ ہولڈرکے اقامے پرجاری کرایا گیا ہو۔ ابشر اکاؤنٹ کے لیے لازمی ہے کہ جوموبائل نمبردیا جائے وہ اسی شخص کا ہو جس کا اکاؤنٹ بنایا جا رہا ہے۔
ابشر کے حوالے سے ہی ایک اور شخص نے دریافت کیا ’ابشر سسٹم میں اکاؤنٹ بنانے کے دوران فنگرپرنٹس فیڈ نہیں ہو رہے، اب کیا کیا جائے؟

بعض افراد کو فنگرپرنٹ ابشرسسٹم میں فیڈ کرنے کے حوالے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس حوالے سے ابشرسسٹم سے دریافت کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ابشر سسٹم میں جن افراد کے اکاؤنٹ میں فنگرپرنٹ فیڈ نہیں کیے جا سکتے انہیں چاہیے کہ وہ جوازات کے ذیلی دفتر سے رجوع کریں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جس شخص کا ابشراکاونٹ بنایا گیا ہے وہ فنگرپرنٹ محفوظ کرنے کے لیے اپنے بینک سے رجوع کرے جہاں اس کا اکاؤنٹ ہے۔

بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے فنگرپرنٹس کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں ’ابشر‘سسٹم کی جانب سے فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے بھی فنگرپرنٹس محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں