جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

گال ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی 191 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں۔

یاسر شاہ 13 اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے کچھ مزاحمت کی اور 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کو 16 رنز پر جے سوریا نے بولڈ کیا جبکہ محمد رضوان پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فواد نے بھی 24 رنز اننگز کھیلی۔

آغا سلمان نے 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پرابھات جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مزید 63 رنز کا اضافہ کرسکی اور 378 رنز پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نروشن ڈکویلا51، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجلو میتھیوز 42،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40،رمیش مینڈس 35 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں تو بتادیں

دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

سری لنکا نے بھی دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ، آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں