ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے ہو گئی۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل فی لیٹر قیمت 161 روپے17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 173 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں