جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘ دراصل یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری ہوئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسی بینچ اور ان ہی ججز نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ اس وقت پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے حق میں نعرے مارے تھے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ آج وہی جج پی ڈی ایم کی طرف سے بلیک میلنگ کا نشانہ ہیں بنے ہوئے ہیں کیونکہ ڈر لگ رہا ہے۔ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں