جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سندھ:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے، امیدواروں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر موجود ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتیس دسمبرتک نامزدگی فارم وصول کئے جائیں گے۔

کراچی کے چھ اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوارسامنے آگئے ہیں، الیکشن کمیشن جمع کرائے گئے کاغذات سے متعلق نوٹی فیکیشن تیس دسمبرکو جاری کرے گا۔

- Advertisement -

جس کے بعد یکم جنوری سے پانچ جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، منظور یا مسترد کاغذات کی خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے چھ اور سات جنوری کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔

اپیلوں پر فیصلے آٹھ سے گیارہ جنوری تک سنائے جائیں گے، بارہ جنوری کو امیدوارانتخابات سے دستبردارہوسکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو نشانات کے ساتھ جاری کی جائے گی جبکہ صوبے بھرمیں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں