اشتہار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی گرادی اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رہے گی اور 5 برآمدی شعبوں کوترجیحی بنیادوں پرسستی بجلی اورگیس فراہم کی جائےگی، خطےکےدیگرممالک کے مقابلے میں ٹیرف دینا چاہتے ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ، بجلی کی قیمت میں 26 جولائی سے ساڑھے  3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور اگلے ماہ بھی ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

خرم دستگیر نے کہا کہ اس اضافےکا بڑا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے، ٹیرف کی نئی بنیاد فروری 2021 میں رکھی گئی تھی تاہم ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لئے سلیبزکے بارے میں بعد میں بتائیں گے، نومبر میں اس اضافے میں کمی آنی شروع ہوجائے گی جبکہ نومبر ،دسمبر میں اور بھی چیزیں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ جن کا بجلی کابل 100یونٹ سےاوپرنہیں گیاان کا تحفظ کررہےہیں، اگلےمرحلےمیں200یونٹ والوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی گئی ہے، بعض لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ہر گھنٹے نگرانی ہورہی ہے تاکہ جتنی ضرورت ہواتنی بجلی پیداکی جائے۔

دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق نے کہا کہ ملک اکتوبرکےبعدسےبجلی کی قیمت میں کمی نظرآناشروع ہوجائےگی، گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دے دی لیکن فروری کے بعد سے ری بیسنگ نہیں کی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ میں جتنےپیسےتھےوہ ڈالتےچلےگئےلیکن اعلان نہیں کیا، وزیراعظم کی ہدایات ہیں جو ہو رہا ہے وہ عوام کے سامنے رکھنا ہے، اس سے پہلے بھی فیول پرائس ایڈجسمنٹ ہورہی تھی لیکن بتایا نہیں جارہاتھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نئی ایڈجسمنٹ میں13ملین پاکستانیوں پراس ٹیرف کاکوئی اثرنہیں ہوگا، جس چیز کوفیول ایڈجسمنٹ کہا جاتا تھا اب وہ ری بیسنگ میں آجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں