پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’حمزہ بھائی کوئی بات نہیں آفس کو اندر سے کُنڈی لگادیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دلچسپ ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور پرویز الٰہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’حمزہ بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آفس کو اندر سے کُنڈی لگالیں۔‘

ارسلان نصیر نے ٹویٹ میں قوم کو مبارک باد دی اور ہیش ٹیگ سپریم کورٹ آف پاکستان کا استعمال کیا۔

اداکار کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں