ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

‘ کُکڑی گئی، کُکڑی کو ابا بچا سکے اور نہ ہی باجی ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے پر مونس الہٰی نے ٹوئٹ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے پر مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختصر ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ کُکڑی گئی۔

مونس الہٰی نے مزید لکھا ہے کہ کُکڑی کو نہ ابا بچا سکے اور نہ ہی باجی بچا سکی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے اور گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ہوں‌گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں