اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ججز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو قانون اور آئین کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز تمام دباؤ اور بد زبانی کے باوجود ڈٹے رہے۔ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

&

nbsp;

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں پنجاب ضمنی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں گھروں سے نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے اور گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں