منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یمنیٰ زیدی کے بائیک پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی موٹر بائیک پر سواری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں تھائی لینڈ میں سیرو تفریح کررہی ہیں جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی تھائی لینڈ کی سڑکوں پر موٹر بائیک پر سفر کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اس دوران انہوں نے تھائی لینڈ کی سڑکوں اور عمارتوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے مزیدار کھانوں کی بھی ویڈیوز بنائیں۔

یمنیٰ زیدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اس سے قبل یمنیٰ نے مغربی لباس زیب تن کیے تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں