جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں رہنماؤں اور شرکاء کو کس کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا؟ رپورٹ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء تشدد اور زائدالمیعاد آنسو گیس کے شیل کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مار چ کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے پکڑ دھکڑ ، آنسو گیس شیل کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی۔

مراسلے میں کہا ہے کہ رہنماؤں ،کارکنوں پر دہشت گردی کے درج مقدمات کی رپورٹ بھجوائی جائے اور بتایاجائےپی ٹی آئی رہنماؤں پر کتنے مقدمات درج اورکتنے گرفتار کئے گئے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے آر پی اوز کو رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ آزادی مار چ کے دوران چھاپوں کیلئے پولیس کے پاس وارنٹ تھے ، رہنماؤں کے گھر چھاپے کے دوران پولیس کےپاس لیڈی پولیس تھی ،مراسلہ

مراسلے کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ،حسن ابدال،اٹک میں پولیس کا استعمال کیوں کیا گیا ، ان اضلاع کے سربراہان رپورٹ آئی جی آفس میں بھجوائیں۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ یاسمین راشد ،راشد خانم اور سینیٹراعجاز چوہدری پر تشدد کیوں کیاگیا ، لاہور پولیس اس کی علیحدہ سے رپورٹ بھجوائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں،رہنماؤں پر زائدالمیعاد آنسو گیس شیل کیوں استعمال کئےگئے، زائدالمیعاد شیل کے استعمال پرلاہورپولیس سراہان اورآر پی او ز جواب دیں۔

مراسلے کے مطابق راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکن کو کس کے کہنے پر تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ، رہنماؤں،کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ ولید اقبال کے گھر میں ریڈ ،بدتمیزی کی رپورٹ بھی بھجوائی جائے ، صحافی عمران ریاض کو ہراسا ں کرنے کی رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔

مراسلے میں کہا کہ سی پی اوفیصل آباد ، ڈی پی او جھنگ سے فوری رپورٹ مانگی گئی جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی پی او چنیوٹ سے بھی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں