تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا بھائی قتل

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پارکنگ کے تنازع پر شادی کی تقریب میں دلہن کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شادی ہال کے قریب پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کرکے دلہن کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شادی کی تقریب شرکت کے لیے آیا تھا جبکہ ملزم نے پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہے کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو لائنز ایریا کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول حماد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واقعے کے خلاف حسن اسکوائر سے لیاقت آباد آنے والے ٹریک پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -