اشتہار

گندم درآمد کرنے کیلیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دیدی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دیدی گئی۔ گندم کی خریداری کے لیے روسی حکام سے بات چیت کی گئی تھی۔

ای سی سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے یں مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کے تعین کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندیاں ہٹا دیں۔ پٹرول اورڈیزل کیلیے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں