بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو اہم مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کے درمیان لائیو شو میں گفتگو ہوئی جس میں آفریدی نے اوپنر بلے باز سے کہا کہ ’میرا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور اپنی فیملی کے ساتھ اچھی زندگی گزاریں۔

شاہد آفریدی نے احمد شہزاد سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی کو خوبصورت بنایا ہے آپ اسے انجوائے کریں۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کو میری وجہ سے بھی ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے لیکن جب میں کپتان تھا تو بطور اوپنر میرے پاس ان سے بہتر کوئی آپشن نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا مجھے احمد شہزاد کی بیٹنگ پسند تھی جب میں نے ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو میری وجہ سے احمد شہزاد کو کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ’کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے‘ احمد شہزاد نے خاموشی توڑ دی

دوسری جانب احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں بھی کھیلنا اور رنز بنانا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، پی ایس ایل کی ٹیمیں مجھ میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں مگر پتہ نہیں پھر انہیں مجھے ٹیم میں لینے سے کون روکتا ہے’۔

احمد شہزاد نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘میں کہاں کھیلوں؟ کہاں رنز بناؤں؟ کیا میں گھر پر کھیل کررنز بناؤں؟’

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں احمد شہزاد نے کیریئر میں تنزلی کا ذمہ دار سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے ریمارکس نے میرا کیرئیر تباہ کردیا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کے تحت مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں