جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک اور شمشیر کا ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی (مہک کی والدہ)، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 12ویں قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر کوما سے باہر آنے کے بعد مہک کے کزن احسن کے خلاف کیس واپس لینے کا کہہ دیتے ہیں۔

- Advertisement -

شمشیر کے والدین انہیں امریکا جانے کا کہتے ہیں لیکن وہ انکار کرتے ہیں اور اپنے دوست کے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’مجھے امریکا جانے کا شوق نہیں ہے بس ایسی جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں مجھے مہک کی یاد نہ آئے۔‘

شمشیر اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ یہاں سے اسٹیشن کتنا دور ہے؟ دوست پوچھتے ہیں کہ کونسا اسٹیشن؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن۔

وہ ٹرین میں سوار ہوکر دوست کو واپس جانے کا کہہ دیتے ہیں جبکہ ان کا دوست بابا صاحب کو جاکر سب کچھ بتادیتا ہے۔

ادھر شمشیر ٹکٹ چیکر سے کہتے ہیں کہ ٹرین کا آخری اسٹیشن کونسا ہے انہیں بتایا جاتا ہے کہ پنڈی ہے پھر وہ وہیں اتر جاتے ہیں۔

ڈرامے کی 13ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ پنڈی میں شمشیر کا مہک سے سامنا ہوتا ہے اور انہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ مہک زندہ ہے۔

مہک شمشیر کو دیکھ کر بھاگ جاتی ہیں لیکن وہ ان کے پیچھے جا کر ڈھونڈ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’اگر اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا۔‘

کیا شمشیر مہک اور ان کے والدین کا پیچھا چھوڑ دیں گے یا پھر بابا صاحب پھر مہک کو کوئی نقصان پہنچائیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں