تازہ ترین

قومی اسمبلی کی 11نشستیں خالی قرار، الیکشن کمیشن کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرےگا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ علی محمدخان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحم دشاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکئے تھے، ابتدائی طور پر 11 ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مزید بھی منظور کیےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے پہلے اسپیکرقومی اسمبلی نے سابق اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر سے مشاورت کی۔ مشاورت میں خورشیدشاہ، ایازصادق، سعدرفیق شریک تھے۔

رواں سال اپریل میں پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -