بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقا کے مایہ ناز اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ میں بطور مینٹور شامل ہوگئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کےکولن منرو کو پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی ٹیموں کا مینٹور مقررکردیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور میرا آبائی شہر ہے، واپسی پر بہت خوش ہوں، یہاں نوجوان اسپنرز کی معاونت کرنے کا اچھا موقع ملےگا۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو پی جے ایل ،کے پہلے ایڈیشن کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان جاوید میاں داد سمیت شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی بھی ٹورنامنٹ کے مینٹور مقرر کیے جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں