جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کیچ میں فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران چھ شر پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک جب کہ حوالدار ہدایت اللہ شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

فروری میں سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلکا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے جن کی شناخت سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں