اشتہار

عراق میں کرپشن کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا پھر پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

عراق میں کرپشن کے خلاف عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں اور مظاہرین نے ایک بار پھر پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں کرپشن کے خلاف عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ایک بار پھر ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے۔ مظاہرین سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوکر دھرنا دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکڑوں عراقی مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول کر ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے نامزد امیدوار کے انتخاب کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

- Advertisement -

مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ میں گھس کر اسپیکر کا ڈائس سنبھال لیا تھا اور عمارت میں دندناتے پھرتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی پارلیمنٹ پر عوام نے دھاوا بول دیا

عراق میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرنے والے شیعہ عالم، الصدر نے اکتوبر کے انتخابات کے بعد اپنی فتح کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے نیا حکومتی اتحاد بنانا ناممکن ثابت ہوا، کیوں کہ الصدر نے حریفوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

الصدر اور ان کے حامیوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے محمد السوڈانی کی امیدواری کی مخالفت کی ہے، کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ وہ ایران کے بہت قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں