حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔ مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری اسمبلی کے مطابق مقررہ وقت شام 5 بجے تک اپوزیشن کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے رکن علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق علی گیلانی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لڑنا نہیں چاہتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔
بعد ازاں سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لیے آج ایک مراسلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال بھی کیا ہے۔