پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی میں علیحدگی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان دوستی کے چھ سال بعد بریک اپ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ شروف اور دیشا نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا اور رواں سال ان کی شادی ہونے والی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج

میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی نے کئی بار شروف سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن وہ صرف ٹال مٹول کرتے رہے ہیں، اداکارہ جب بھی شادی کی بات کرتیں تو ٹائیگر شروف کہتے ’ابھی نہیں‘۔

اسی وجہ سے دونوں کے درمیان کچھ روز قبل ’تُو تُو میں میں‘ ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں