اشتہار

کارکنوں کی رہائی، ایم کیو ایم نے کراچی میں دھرنے ختم کر دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد کراچی بھر میں جاری دھرنے ختم کردیئے ہیں ، فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ مجرموں کی سرکوبی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

کراچی میں گلشن معمار سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے کارکنان کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما اور صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے  وزیرِاعلی ہاوس اوراہم شاہراہوں پر دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ زیرِ حراست پندرہ کارکنان میں سے نصف کو رہا کیا جارہا ہے، امید ہے باقی کارکنان بھی جلد رہا کر دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں تاہم آپریشن کے نام پر ظلم اور جبر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر امن جماعت ہے اور مجرموں کی سرکوبی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں