تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپس کے ایڈمن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس پر کام شروع ہوچکا ہے تاہم اب ایپ نے فیچر متعارف کرادیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر اینڈرائیڈ سے آئی فون اور آئی فون سے اینڈرائیڈ کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا۔

اس فیچر کے تحت صارف کے اکاؤنٹ کی معلومات، پروفائل فوٹو، نجی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا اور سیٹنگز منتقل کی جاسکیں گی۔

اس منتقلی کے لیے صارف کے پاس ایسا اسمارٹ فون ہونا چاہیے جس کا آپریٹنگ سسٹم ایندرائیڈ 5.0 یا اس سے جدید ہو اور ایک آئی فون جس میں آئی او ایس 15.5 یا اس سے جدید موجود ہو۔

Comments

- Advertisement -