تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پاک چین تعلقات منفرد اور خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات منفرد اورخصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ہمارے تعلقات اجتماعی مفادات کےتحفظ میں اپنا کردارادا کرتےرہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چائنیز پیپلزلبریشن آرمی کے پچانویں یوم تاسیس پرجی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چینی سفیر نونگ رونگ اور چینی سفارت خانے کے دیگرحکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پی ایل اے کی یوم تاسیس کی تقریب پرآرمی چیف سےاظہارتشکر کیا۔

پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر موسم کے آہنی دوست ، باہمی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنرہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کیلئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کےلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پی ایل اے کے یوم تاسیس پرچین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع، سلامتی اور چینی قوم کی تعمیرمیں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ریاستیں، فوج اور عوام میں منفرد نوعیت کےگہرے تعلقات ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں، ہمارے تعلقات اجتماعی مفادات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتےرہیں گے۔

Comments

- Advertisement -