پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کے دلخراش سانحے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں سوار تمام 6 افراد کی شہادت پر افسوس ہوا۔ شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دعائیں ہیں اور ان سے تعزیت کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کو جاننے کا شرف حاصل ہوا۔ وہ اعلیٰ پیشہ ور افسراور ایماندار انسان تھے۔
Tragic news about the army aviation helicopter crash & the martyrdom of all six on board. My condolences & prayers to the families of the martyrs. I had the privilege of knowing Lt Gen Sarfraz Ali whom I found to be a thorough professional & an upright, honest human being.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 2, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا تھا آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور کمانڈر کوئٹہ سمیت6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حادثے کا شکار بدقسمت ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت افسران شہید ہوگئے ہیں۔