اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔
ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ تیسری قسط میں دکھایا گیا کہ سارہ اپنی بہن سے بات کررہی ہوتی ہیں ان کی بہن کہتی ہیں کہ ’بابا نے تو مجھے ڈرا ہی دیا تھا میں سوچ رہی ہوں کہ میرے جانے کے بعد بابا کا خیال کون رکھے گا؟۔‘
سارہ کہتی ہیں کہ ’میں تو کہیں نہیں جارہی۔‘ ان کی بہن کہتی ہیں کہ ’کب تک، دیکھ لینا بابا تمہیں بھی بہت جلد اپنے پسند کے لڑکے کے ساتھ رخصت کردیں گے۔‘
اس پر سارہ کہتی ہیں کہ ’تمہیں لگتا ہے کہ میں بھی تمہاری طرح بابا کی پسند کے لڑکے سے شادی کرلوں گی۔‘
سارہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے گھر جتنے بھی رشتے آئے ہیں وہ ہمارے اسٹیٹس کو زیادہ اہمیت دے رہے تھے۔‘
ان کی بہن کہتی ہیں کہ اور رومی، اس پر سارہ کہتی ہیں کہ ’یونیورسٹی کی ساری لڑکیاں مرتی ہیں اس پر اور بہت ساری پروپوز بھی کرچکی ہیں لیکن وہ میرے علاوہ کسی کو نہیں دیکھتا۔‘
سارہ کہتی ہیں کہ ’میں رومی سے کہہ چکی ہوں کہ اگلے پانچ سال مجھ سے شادی کی بات نہ کرے۔‘
سارہ کی بہن کہتی ہیں کہ ’اگر بابا نے زور دیا تو؟‘ وہ کہتی ہیں کہ ’زندگی میں نے گزارنی ہے تو یہ فیصلہ بھی میں ہی کرلوں گی۔‘
ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ’ وہ پاگل سی‘ ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔