جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’میں نے شازما سے نکاح کرلیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کی میں احسن حیات نے شازما سے نکاح کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

تیسری گزشتہ میں دکھایا گیا کہ ’احسن حیات کی بیٹی کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہوتی ہیں ایسے میں وہ شازما (آفس کی ملازمہ) سے نکاح کرکے گھر پہنچ جاتے ہیں۔‘

- Advertisement -

والد کو شازما کے ساتھ دیکھ کر سارہ اور ان کی بہن بیلا حیران رہ جاتی ہیں۔

احسن پوچھے جانے پر کہتے ہیں کہ ’آپ چاہتی تھیں کہ میں شادی کرلوں میں نے آپ کی خواہش پوری کردی ہے۔‘

وہ اپنی بیٹیوں کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’حالات ہی کچھ ایسے ہوئے کہ مجھے مجبوری میں شادی کرنی پڑی اسی لیے آپ لوگوں کو بتا نہیں سکا۔‘

احسن اپنی بیٹیوں کو بتاتے ہیں کہ ’میں نے شازما سے نکاح کرلیا ہے۔‘

شازما کہتی ہیں کہ تم یقیناً ’بیلا ہو اور تم سارہ، احسن اکثر تم لوگوں کا ذکر کیا کرتے تھے تم لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔‘

احسن کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شریک لوگ باتیں بناتے ہوئے واپس چلے جاتے ہیں۔

کیا بیلا کی شادی ملتوی ہوجائے گی، کیا سارہ اور بیلا شازما کو قبول کرلیں گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں