جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس دفن ہو گیا ، فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہے، پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانے کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلاگیا، بیان حلفی اورسرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے، اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے، جوآئی ایم ایف سےقرض بھی نہ لے سکے ان کی کارکردگی خاک ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "فنڈنگ شوکازنوٹس صرف فنڈضبطی کا ہے ، شوکازپارٹی کالعدم نہ عمران خان کونااہل کرانے کا ہے ، الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا، حکومت کے ڈیکلیئریشن کےبعدریفرنس سپریم کورٹ جائے گا۔”

انھوں نے کہا کہ ہرغلط فیصلےسے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے، نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی،پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں