تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

بھارت: رات کی تاریکی میں مسجد کو شہید کردیا گیا

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری حکام نے مسجد کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد شہید کرنے کا واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں رات گئے پیش آیا ہے، جہاں میوسپل عملے نے رات کے تین بجے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں خاموشی سے مسجد کو شہید کردیا۔

شہری جب نماز فجر کیلئے جمع ہوئے تو دیکھا کہ مسجد منہمد کردی گئی تھی، جس پر شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری اور مخلتف جماعتوں کے قائدین بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پولیس نے واقعے پر میونسپل آفس کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہونے والے مظاہرین کو ہی حراست میں لے لیا اور علاقے میں جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میونسپل ادارے نے یہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “ہر مسجد کی کھدائی کی جائے”، بی جے پی رہنما کا اشتعال انگیز بیان

مجلس بچاؤ تحریک پارٹی کے رہنما امجد اللہ خان نے کہا کہ مسجد تین سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور روزانہ پانچ وقت کی نماز بشمول جمعہ کی نماز باقاعدگی سے ادا کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گرین ایونیو کالونی انتظامیہ کی جانب سے 250 مربع گز کے دو پلاٹوں کو مسجد کیلئے مختص کیا گیا تھا، معاملہ عدلات میں ہونے کے باوجود میونسپل انتظامیہ نے اسے مسمار کردیا۔

Comments

- Advertisement -