پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کے خلاف پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی، احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان آج شام چار بجےنادرا چوک پرجمع ہوں گے اور پرامن احتجاج کریں گے۔

تحریک انصاف اسلام آباداور دیگر تمام تنظیموں اور شعبہ جات کی جانب سے احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،خواتین کی بڑی تعداد بھی پر امن احتجاج کا حصہ ہوگی۔

- Advertisement -

احتجاج کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کریں گے، احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن جائےگا اورچیف الیکشن کمشنرکیخلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’الیکشن کمیشن پر حملہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی ریڈزون میں داخلے سے باز رہے

دوسری جانب گذشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

رپورٹس ملی ہیں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں، انہیں خبردار کرتا ہوں کہ کوئی ریڈ زون میں داخل نہ ہو۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، ریڈ زون میں داخلے کے لیے زبردستی کی گئی تو پھر شکوہ نہیں کرنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں