اشتہار

برطانوی گلوکار کا قبول اسلام، کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : معروف برطانوی ریپر اور گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا، باقاعدہ کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک عالم دین کے سامنے اسلام قبول کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق بھی کی ہے۔

قبول اسلام سے قبل انہوں اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا اور دین حق کی سچائی اور تعلیمات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا تاہم ڈچ ویلی نے اس وقت اس حوالے سے باقاعدہ کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں