اشتہار

کویت نےعوام کو خبردار کردیا، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر مشتبہ آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

کویت کی وزارت سماجی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کچھ مذموم عناصر شوسل میڈیا سائٹ کے زریعے عوام الناس کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

حکام نے عوام الناس کو آگاہ کیا کہ آن لائن صارفین کسی صورت اپنی ذاتی معلومات اور حساس تفصیلات کسی اجنبی شخص کو نہ فراہم کریں، یہ عناصر آپ کے کوائف کو الیکٹرانک فراڈ کے ساتھ ساتھ ہیکنگ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

آفیشلز نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں اسی طرح کے جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع دیں جو سرکاری ویب سائٹس کی نقالی کرتے ہیں،لہٰذا اپنے متعلق کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شئیرمت کریں علاوہ ازیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروپ کال، میسج یا کسی بھی انٹرنیٹ کے ذریعے سے سادہ لوح لوگوں کا شکار کرتے ہیں۔

یہ مذموم عناصر جھوٹے اشتہارات اور غیرسرکاری اعلانات پوسٹ کرتے ہیں جس میں مالی امداد کا وعدہ کیا گیا ہو اور آن لائن صارفین سے ذاتی معلومات اور حساس تفصیلات کرنے کے بعد بطور فراڈ استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں