ممبئی: فلمی بینر یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے وابستہ ہیں جو آئندہ سال ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یش راج فلمز نے رواں سال چار فلمیں ریلیز کیں، جو باکس آفس میں بُری طرح ناکام رہیں۔
ان میں رنویر سنگھ کی فلم’جئیش بھائی جوردار‘، رنبیر کپور اور سنجے دت کی فلم ’شمشیرا‘ سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم’ بنٹی اور ببلی2‘ اور اکشے کمار کی فلم’سامرات پرتھوی راج‘ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق آنجہانی پروڈیوسر کی موت کے بعد ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے پروڈکشن ہاؤس کو سنبھالا، لیکن اُنہیں اپنے والد کی میراث کو برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ڈارلنگز : عالیہ بھٹ پر صارفین کی کڑی تنقید، ٹاپ ٹرینڈ میں شامل
مسلسل فلاپ فلموں کے باوجوف یش راج فلمز پرعزم ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر راج کرے گی۔
دوہزار بارہ میں یش چوپڑا کی موت کے بعد سے اب تک اس فلمی بینر تلے انتیس فلمیں ریلیز کی جاچکیں، جن میں سےچودہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان کا جادو یش راج فلمز کو ’ویر زارا‘، ’محبتیں‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی فلموں کے ذریعے بھارتی باکس آفس پر سرِ فہرست رکھتا تھا۔