اشتہار

توانائی بحران: یورپی ملک نے اے سی 27 ڈگری سے کم رکھنے پرپابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

 میڈرڈ: روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ نے سب سے زیادہ یورپی ممالک کو متاثر کیا ہے، اس صورتحال میں شدید گرم موسم کے باوجود یورپی ممالک کو توانائی بچانے کیلئے اے سی کا استعمال کم کرنے سمیت سخت اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔

یورپ اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتا ہے مگر اس کی سپلائی یوکرین تنازع کے بعد کم ہوچکی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے اسپین کی حکومت نے توانائی بچانے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں ائیر کنڈیشن (اے سی) اور ہیٹنگ سسٹم کے استعمال پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق دفاتر، دکانوں، ریسٹورنٹس، تھیٹرز، ائیرپورٹس اور ٹرین اسٹیشنز پر ہوگا۔

- Advertisement -

اس حکم نامے کے تحت تمام عوامی مقامات پر ائیر کنڈیشنر کو 27 ڈگری یا اس سے زیادہ جبکہ ہیٹنگ سسٹم کو 19 ڈگری یا اس سے کم پر چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دکانوں کو اے سی چلاتے ہوئے دروازے بند کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ دکانوں کی کھڑکیوں کی لائٹس رات 10 بجے کے بعد بند کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جاری حکم نامہ توانائی بچانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات نومبر 2023 تک نافذ العمل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کے وزیراعظم کا بجلی بچانے کیلئے شہریوں کو ٹائی نہ پہننے کا انوکھا مشورہ

خیال رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم نے دفتری ملازمین پر زور دیا تھا کہ وہ ٹائی کا استعمال نہ کریں تاکہ گرمی میں جسمانی درجہ حرارت مناسب رکھنا ممکن ہوسکے۔

ان کاکہنا تھا کہ میں خود بھی ٹائی نہیں پہن رہا اور اپنے وزراء، سرکاری افسران کو بھی ٹائی نہ پہننے کی ہدایت کی ہے، میں نجی اداروں کے ملازمین سے بھی کہتا ہوں کہ توانائی بچانے کے لیے وہ بھی یہی عمل کریں۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کرنے سے انہیں گرمی کم محسوس ہو گی جو توانائی بچانے کا باعث بنے گی کیونکہ ایئر کنڈیشنز کم چلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں