تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پرانتخاب کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی دس اگست سے تیرہ اگست کے درمیان جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سترہ اگست کو ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے پی سے خالی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے نام مانگ لیے، امیدواروں کی حتمی فہرست انتیس اگست تک جاری کی جائے گی۔

یہ نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفی منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی 11نشستیں خالی قرار، الیکشن کمیشن کا اعلان

واضح رہے کہ انتیس جولائی کو الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحمد شاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -