اشتہار

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی طاقتیں کیوں خاموش ؟ عمران خان نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارتی مارکیٹ اور اسٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سےعالمی طاقتیں مکمل خاموشی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے مقبوضہ کشمیرکی غیر قانونی طور پر خصوصی حیثیت بدلی، مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی بھی تبدیل کرکےجنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم کاارتکاب کیاگیا، مودی حکومت کا خیال تھا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچل دے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا "کشمیریوں کا جذبہ مزاحمت مزید مضبوط ہوا اور یہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سپریم کورٹ کی قراردادوں کی بھارت کی ڈھٹائی سے خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کہاجاتاہےکہ انسانی حقوق کے مسائل پر مذمت کی بازگشت کریں دوسری جانب بھارت،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارتی مارکیٹ،ا سٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سےعالمی طاقتیں مکمل خاموشی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں