تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ملک میں‌ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.82 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد مزید اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد ہو گئی جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں جب کہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، انڈے، سبزیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں فی کلو 18 روپے 79 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر 8 روپے 84 پیسے، لہسن 4 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 58 پیسے مہنگا ہوا۔ اسی طرح دال مونگ 11 روپے 12 پیسے فی کلو، دال ماش 17 روپے 69 پیسے، دال مسور13 روپے 84 پیسے اور دال چنا 6 روپے 9 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ انڈے 4 روپے 77 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں اس ہفتے کمی ہوئی اس میں چکن 13 روپے 66 پیسے فی کلو سستا ہوا، کیلے کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی درجن کمی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -