اشتہار

’الیکشن کمیشن کے شوکاز کا بھرپور جواب دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے شفاف طریقےسےفنڈریزنگ کی وہ جماعتیں جوفیصلےسےبہت توقعات لگابیٹھی ہیں حساب دینےسےکترارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےالیکشن کمیشن کو ایک ایک اپنی سورس بتائی ہے الیکشن کمیشن کی جانبداری کے باوجود ہم نے مکمل ثبوت دیئےہیں عمران خان کا دامن کل بھی صاف تھا اور آئندہ بھی صاف رہےگا۔

- Advertisement -

شاہ محمودقریشی نے دوٹوک کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ناراض کرنے کے عزائم ہمیشہ ناکام رہیں گے الیکشن کمیشن کی جانبداری عیاں ہوچکی ہیں الیکشن کمیشن نے8کیسزمیں ہمارےخلاف فیصلہ دیا الیکشن کمیشن کےفیصلوں کیخلاف عدالتوں میں گئےاوران کےفیصلےمستردہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس جاری

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں اور کریں گے پاکستان کےکروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانےکی صلاحیت نہیں رکھتا آئندہ الیکشن کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو پر اعتماد الیکشن کمیشن آناچاہیے۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضداورہٹ دھرمی کوایک طرف رکھ کر مستعفی ہو جائے موجودہ الیکشن کمیشن کامستعفی ہوناسب کےمفادمیں ہے وکلا کی مشاورت کے بعد عمران خان فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں