اشتہار

پاکستان روس سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم خریدے گا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں روس سے گندم کی خریداری کا جائزہ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں روس سے گندم کی خریداری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے روس سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم خریدنے کا معاہدہ کیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ مشیر خارجہ امور طارق فاطمی نے روس سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد روس نے فی ٹن قیمت 405 ڈالر کم کرکے 400 ڈالر کردی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے 390 ڈالرفی ٹن کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گندم درآمد کرنے کیلیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں گندم درآمد کرنے کیلیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں