اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایک اور پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ وہ وفاق کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی 11 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

انہیں ایف آئی اے پشاور انکوائری افسر کی جانب سے خیبر پختوان خوا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ایف آئی اے نے جہاں طلب کیا حاضر ہو جاؤں گا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا ہے۔ اس سلسلے میں شہر شہر انکوائری کی جائے گی اور مانیٹرنگ ٹیم مختلف شہروں میں زونل انکوائری کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن کرے گی۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں کوآرڈی نیشن کی جائے گی۔ زونل کمیٹیاں پی ٹی آئی کے اثاثوں اور فنڈز سے متعلق تفصیلات حاصل کریں گی۔

انکوائریاں پولیٹکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیم 5 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ سربراہی ڈائریکٹرٹریننگ اطہر وحید کریں گے۔

دیگر ممبران میں خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم زونل انکوائری ٹیموں کی رہنمائی بھی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں