بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عماد یوسف کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے عماد یوسف کی گرفتاری کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹےکےمترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک چینل کوآزادی اور دوسرےکودبایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی بلاجواز گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عماد یوسف نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، عماد یوسف کو کون نہیں جانتا؟ ان کےکردار سے سب واقف ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اے آروائی عوام کی ترجمانی کررہاہےاور اس پرقدغن لگادی گئی، حکومت کی جانب سےاے آر وائی کو ٹارگٹ کیا جارہاہے، آزادی اظہار رائےکا گلاگھونٹا جارہاہے، جتنی پابندیاں لگائی جارہی ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کیا قصور ہے؟ وہ تو حقائق سامنے لا رہے ہیں، عماد یوسف کی گرفتاری آزادی صحافت کا گلاگھونٹےکےمترادف ہے، ایسانہیں ہوسکتا کہ ایک چینل کوآزادی دوسرےکودبایاجائے، قوم میں اس حوالےسےغصہ موجود ہےجس میں مزید اضافہ ہوگا۔

فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ اےآروائی کی بندش ختم اور عمادیوسف کوفوری رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: "مشکل وقت میں اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت آئینی حقوق کومعطل کررہی ہے، آزادی صحافت پرجتنی قدغن انہوں نےعائد کی کسی نےنہیں لگائی، موجودہ حکومت کو آئین وقانون اورانسانی حقوق کی کوئی فکرنہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنما اداروں کیخلاف گفتگو کررہےہیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ ایک خاص منصوبے کے تحت ملک کوجس بحران میں دھکیلاگیا اس سےنکلنےکی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں