بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، مزید 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ ڈالر مزید 2 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 91 پیسے ہوگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوا اور 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوگیا۔ جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا۔ ڈالر 222 روپے کم ہو کر 218 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد اب تک 27 روپے کمی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 3 اگست کو انٹر مارکیٹ میں ڈالر بُری طرح لڑکھڑا گیا تھا۔ صرف ایک دن میں اس کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی تھی اور 226 پر سطح پر آگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں