اشتہار

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی ملک بھر میں تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہو گیا ہے تاہم کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا آناہےامید ہے وہ بھی جلد آجائےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس میں غبن اور بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجودہیں۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہو گئے ہیں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کوطلبی کانوٹس موصول نہیں ہوسکا جس پتےپر نوٹس بھیجا گیا وہاں سے بتایا گیا کہ وہ اب وہاں نہیں رہتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم آپس میں عدم اعتماد کا شکار ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ تحقیقات سے عملی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔

سربراہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے میڈیا کو بتانے سے روک دیا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم سے انسپکٹر وٹو بھی تبدیل ہو کر ان کی جگہ انسپکٹر ثنااللہ کو شامل کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں