جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بالخصوص پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں تمام فیصلے اشتراک رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز بنی گالہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شہباز گل کی عدالت میں پیشی، جسمانی ریمانڈ منظور

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں