بعض اوقات بچے بھی بڑوں کو سبق سکھا دیتے ہیں اور کچھ ایسا کرجاتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں کو موہ لیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فروٹ بیچنے والی خاتون کو ٹھیلا (ریڑھی) اوپر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خاتون ٹھیلا اوپر چڑھاتی ہیں تو وہ واپس نیچے آجاتا ہے اس دوران دو خواتین بھی وہاں سے گزریں لیکن انہوں نے ان کی مدد نہیں کی۔
ایسی جگہ سے ایک بچی اور بچہ اسکول سے واپس آرہے تھے جب انہوں نے یہ منظر دیکھا تو خاتون کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی آگے خاتون کی جانب سے جاتی ہے جبکہ بچہ وہی کھڑے ہوکر ٹھیلے کو اوپر کی جانب کھینچتے ہیں اور اس طرح خاتون کی پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔
आपकी डिग्री सिर्फ़ एक काग़ज़ का टुकड़ा है, अगर वो आपके व्यवहार में ना दिखे तो। pic.twitter.com/eHsuTYOGrh
— Mahant Adityanath 2.0🦁 (@MahantYogiG) August 8, 2022
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔
ایک صارف نے لکھا، "بطور بچے.. بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ امید یا انعام کے ساتھ دوسرے کی مدد کرنے کا کیا مطلب ہے۔ کیوں، کیا بہت سے لوگ عام شائستگی کو بڑھاتے نظر آتے ہیں؟”
ایک اور نے تبصرہ کیا، "اقدار جو چھوٹی عمر میں سکھائے گئے تھے۔”
ایک تیسرے نے کہا، "واہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بچے بالغوں سے زیادہ سوچنے والے ہوتے ہیں۔” ایک اور نے کہا، "والدین نے اپنے بچوں کی صحیح پرورش کی ہے۔